رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار جدون کے جاری فنڈز سے کوٹلہ لنک روڈ پر کام شروع ہو گیا

جمعرات 10 جولائی 2025 13:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون کے جاری کردہ فنڈز سے کوٹلہ لنک روڈ پر کام شروع ہو چکا ہے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک ایبٹ آباد افتخار احمد خان جدون کے کوآرڈینیٹر خانویز خان جدون نے سڑک کے ترقیاتی کام شروع کروانے کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام سے کئے گئے تمام وعدے ایک ایک کر کے پورے کر رہے ہیں۔ ہم نے متعدد منصوبے مکمل کر لئے ہیں تاہم باقی ماندہ منصوبوں پر کام جلد شروع ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہم وعدے نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں۔ انشاءاﷲمدت ختم ہونے سے قبل عوام سے تمام کئے گئے وعدے مکمل کر لیں گے، پانی سمیت سڑکوں کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔