ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، ریونیو KPIs، ریکوری اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

جمعرات 10 جولائی 2025 13:50

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ریونیو KPIs، ریونیو ریکوری، جنرل KPIs اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد ، اسسٹنٹ کمشنر ارشد ندیم ، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک ، اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا کہ ضلع میں ریونیو اہداف کے حصول، زمینوں کی ریکوری، فرد کے اجرا، انتقالات کی بروقت تکمیل، سرکاری اراضی واگزاری، اور سروس ڈیلیوری کے دیگر شعبہ جات میں نمایاں پیشرفت کی گئی ہے۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، معیار اور عوامی فلاح پر مرکوز اسکیموں کے متعلق ڈپٹی کمشنر آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریونیو سسٹم کی بہتری، اہداف کی تکمیل، شفافیت اور عوامی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے تمام تحصیلوں اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر افسر اپنی ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر ادا کرے تاکہ عوامی اعتماد بحال ہو اور صلع ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔