حقیقی ترقی تعمیر اور خوشحالی صرف اور صرف (ن) کے وژن اور قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے،سردار عامرالطاف

جمعرات 10 جولائی 2025 14:34

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وزیر ٹیکنیکل ایجوکیشن و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار عامر الطاف خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نہ صرف ایک سیاسی جماعت ہے بلکہ یہ عوامی جذبات اور ریاستی ترقی کی نمائندہ قوت ہے ن لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ریاست کے باشعور عوام جان چکے ہیں کہ حقیقی ترقی تعمیر اور خوشحالی صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کے وژن اور قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہم نے ریاستی ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنایا انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت، روزگار، توانائی، اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے شعبوں میں بے شمار عملی اقدامات کیے گئے ن لیگ نے محض دعوے نہیں کیے بلکہ منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجس کے ثمرات آج بھی عوام محسوس کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ آج کا نوجوان صرف مستقبل نہیں بلکہ حال کا بھی اثاثہ ہے ہم نے نوجوانوں کو صرف تعلیم ہی نہیں دی بلکہ انہیں ہنر مند بھی بنایا ٹیکنیکل ایجوکیشن کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے تاکہ ہمارے نوجوان نہ صرف روزگار حاصل کر سکیں بلکہ خود کفیل بن کر ریاستی معیشت میں اپنا کردار بھی ادا کریںنوجوان ہمارا مستقبل ہیں انہیں بااختیار بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کا نوجوان کسی بھی شعبے میں کسی سے پیچھے نہیں ہمارے نوجوان ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں یہ تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر حکومت نوجوانوں کو صحیح سمت میں رہنمائی دے ان کے لیے مواقع پیدا کرے تو وہ نہ صرف خود ترقی کرتے ہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے باعثِ فخر بنتے ہیںریاست کی ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی جماعت ہے جو خدمت کے اصول پر کاربند ہے ہم نے اپنے ہر دور حکومت میں عوامی مفادات کو ترجیح دی عوام باشعور ہو چکے ہیں اور وہ بخوبی جانتے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک و ریاست کو جس انداز میں ترقی کی راہ پر ڈالا گیا وہ قابل تقلید ہے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں عوامی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے ریاست میں ترقی خوشحالی اور نوجوانوں کی فلاح کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔