گوجرانوالہ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے گندم سپورٹ پروگرام“کے تحت خوش نصیب کاشتکاروں میں مالی اعانت کے سلسلہ کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 10 جولائی 2025 16:54

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے”گندم سپورٹ پروگرام“کے تحت 302خوش نصیب کاشتکاروں میں مالی اعانت کے پے آرڈر تقسیم کرنے کے سلسلہ میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام تقریب تحصیل گوجرانوالہ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی ایم پی اے محمد نواز چوہان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقرا مبین نے شرکت کی۔

جبکہ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر جاوید اختر پڑھیار اورپرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعظم مغل سمیت دیگر افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں خوش نصیب کاشتکاروں میں کیش کے پے ارڈرز تقسیم کئے گئے۔مہمانِ خصوصی ایم پی اے محمد نواز چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اس لیے کسانوں کی مالی اعانت کی جارہی ہے تاکہ صوبہ بھر میں فصلوں کی زیادہ پیداوار کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا گندم سپورٹ پروگرام شاندار اقدام ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر جاوید اختر پڑھیار نے بتایا کہ تحصیل گوجرانوالہ کے 302کسانوں کو مالی اعانت کے تحت ہے آرڈر تقسیم کئے جائیں گے جس کے تحت آج 25۔خوش نصیبوں میں پے ارڈر تقسیم کر کئے گئے ہیں۔\378