کامسٹیک اور آئی آئی ایل ایم کے اشتراک سے عالمی ورکشاپ 17 جولائی کو منعقد ہو گی

جمعرات 10 جولائی 2025 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے سائنسی ادارے (کامسٹیک) اور انسٹیٹیوٹ آف انوویشن لیڈرشپ برائے ادویات (آئی آئی ایل ایم) کے اشتراک سے ایک روزہ عالمی تربیتی ورکشاپ 17 جولائی کو یہاں کامسٹیک ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہو گی۔ ورکشاپ کا موضوع ’’صحت کی قیادت: نظام اور ثقافت میں تبدیلی کے عالمی ماڈلز‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔

ورکشاپ میں ملکی و غیر ملکی ماہرین کی شرکت کریں گے۔ورکشاپ کی قیادت معروف طبی ماہر اور آئی آئی ایل ایم کے بانی ڈاکٹر ذکی الدین احمد کریں گے جو ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کے سیکرٹری بھی ہیں۔ اس موقع پر وہ صحت عامہ کے نظام میں قیادت اور اختراعی حکمت عملیوں پر تربیت دیں گے۔ ورکشاپ سےافتتاحی خطاب کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کریں گے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں صحت کے شعبے میں قیادت کی ضرورت، مختلف لیڈرشپ ماڈلز، سٹریٹجک منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تجربات کو اجاگر کیا جائے گا۔ورکشاپ کے آخر میں شرکا میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔یہ پروگرام کامسٹیک کے سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن تعاون (ایس ٹی آئی سی) منصوبے کے تحت منعقد ہو رہا ہے اور اس میں او آئی سی کے رکن ممالک سے ماہرین، پالیسی ساز اور محققین شرکت کریں گے۔