پاک فوج کے ہوتے ہوئے دشمن کاکوئی خوف نہیں،جمیل ضیاء

جمعرات 10 جولائی 2025 17:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پیپلزپارٹی کے رہنماو ٹاون چیئرمین اورنگی ٹائون حاجی جمیل ضیانے کہاہے کہ ہمیں پاک فوج کے ہوتے ہوئے دشمن۔ کاکوئی خوف نہیں۔دشمن بھارت کے گھر میں گھس کر ان کا غرو ر خاک میں ملانے کااعزاز صرف پاک فوج کے پاس ہے۔پاک فوج کی خدمات قابل ستائش ہیں اور قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹاون آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ان کاکہنا تھاکہ پاک فوج سے دشمن کی ٹانگیں کانپتی ہیں دشمن حملہ کرنے سے قبل ہزار بار سوچے گا۔اپنے روایتی کردار سے ہٹ کر ذمہ داریاں سونپے جانے کے باوجود پاک فوج اپنی نظم و ضبط والی افرادی قوت کے ساتھ قوم کی خدمت کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کی ملک وقوم کے لئے دی جانے والی قربانیاں تاریخ کاحصہ بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے بہادر فوجی جوان ہر دم ملک کی حفاظت اور بقا کیلئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ملک دشمنوں نے جب بھی سرزمین پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا پاک فوج کیبہادرجوانوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر وطن کی پکار پر لبیک کہا انہوں نے مزید کہا کہ وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔جب تک اس پاک سرزمین کے بہادر سپوت موجود ہیں پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آسکتی۔