کوالالمپور میں اسحاق ڈار کی عوامی جمہوریہ لاؤ کے وزیر خارجہ سے ملاقا ت

جمعرات 10 جولائی 2025 22:09

کوالالمپور میں اسحاق ڈار کی عوامی جمہوریہ لاؤ کے وزیر خارجہ سے ملاقا ..
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار نے 32ویں آسیان ریجنل فورم وزارتی اجلاس کے موقع پر عوامی جمہوریہ لاؤ کے وزیر خارجہ معالی تھونگساوان فومویہانے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے جاری معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوامی سطح پر روابط جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق اس ملاقات سے پاکستان اور لاؤس کے درمیان باہمی تعلقات میں نئی جہتوں کے اضافے کی امید ہے، اور ایشیائی خطے میں پاکستان کے سفارتی کردار کو تقویت ملے گی۔