خانیوال ،کمشنر ملتان کا دورہ میاں چنوں، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

جمعرات 10 جولائی 2025 22:27

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نےتحصیل میاں چنوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال،اے سی ساجدہ رزاق،شاہد رحمن ذیشان انور ودیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے ماڈل غلہ و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔انہیں ماڈل غلہ و فروٹ منڈیوں بارے بریفنگ دی گئی۔

کمشنر نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیراہتمام ماڈل غلہ،فروٹ کو جلد فنکشنل کیا جائے گا،ماڈل منڈی میں کسانوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں،بجلی کنکشن بارے جلد پیشرفت کی ہوگی، دکانوں کی تعمیر میں بیوپاریوں کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔کمشنر عامر کریم خاں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

شہریوں کو ریونیو سہولیات فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا،سائلین سےمعلومات بھی لیں۔

انہوں نے شہریوں کی سہولت کیلئے ٹائم لائن مقرر کرنے،مؤثر سروس کا حکم بھی دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو عملی طور پر ریونیو امور میں ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے،اراضی ریکارڈ اتھارٹی کے عزم جدت،شفافیت اور سہولت کا عملی مظاہرہ نظر بھی آنا چاہیے۔کمشنر ملتان عامر کریم خاں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز بھی گئے،انہوں نے کالج طلباء میں ہیلمٹ تقسیم کرنیکی تقریب میں شرکت کی۔

کمشنر نے کہا کہ طلباء ہمیں بہت عزیز ہیں،انسانی جانوں کی سیفٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،حادثات کی شرح کو کم کرنے کیلئے سختی کر رہے ہیں جو طلباء کے مفاد میں ہے۔کمشنر عامر کریم خاں نے اولمپیئن ارشد ندیم ٹی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔طبی سہولیات،ادویات کی دستیابی اور صفائی و ستھرائی معاملات کا بغور جائزہ لیا۔کمشنر مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں کی عیادت کی۔

علاج معالجہ کی سہولیات کا موقع پر معائنہ کیا،مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔کمشنر کی میڈیسن فارمیسی آمد،میڈیسن ریکارڈ وڈیلیوری اور ڈائیلاسسز وارڈ کا جائزہ لیا۔مریضوں کو ہسپتال ہی سے ادویات لینے کی تلقین بھی کی۔کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ہسپتالوں کے معاملات میں بہتری آئی ہے،پیرامیڈیکس کی کمی کی پرپوزل مجھے ارسال کی جائے جیسے حکام بالا کے نوٹس میں لاکر سٹاف کمی پوری کردی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر آفس میاں چنوں میں کمشنر عامر کریم خاں نے پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) آفس کی زیرتعمیر سائیٹ کا معائنہ کیا۔9کروڑ43لاکھ کی لاگت دو منزلہ پیرا تحصیل آفس بارے بریفنگ دی گئی۔کمشنر نے کہا کہ پیرا کی سول فورس پرائس چیکنگ،تجاوزات خاتمے اور دیگر معاملات میں معاون ثابت ہوگی۔بعد ازاں میانچنوں میں کمشنر عامر کریم خاں نے ایم پی اے رانا بابر حسین سے بھی ملاقات کی۔\378