Live Updates

پنجاب ایمرجنسی سروس مری کی طرف سے تیز بارش،ژالہ باری، ندی نالوں میں طغیانی کے پیشِ نظر الرٹ جاری

جمعرات 10 جولائی 2025 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) پنجاب ایمرجنسی سروس مری نے تیز بارش، ژالہ باری، ندی نالوں میں طغیانی کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا ہے، جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کو جاری رکھنا ہے۔ اسٹیشنز سمیت کسی پوائنٹس پر بھی ریسکیو اہلکار ایمرجنسی ریسورسز کے ہمراہ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،خراب موسم کے باعث شہری حفاظتی اقدامات فوری اپنائیں۔

(جاری ہے)

تیز بارش اور ژالہ باری کے دوران شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب سے اجتناب کریں، روڈ ٹریفک حادثات کا خطرہ موجود ہے، سیاح ڈرائیونگ احتیاط سے کریں،شہری آسمانی بجلی یا طوفان کے آثار رونما ہوں تو گاڑی میں پناہ ہر گز نہ لیں، برساتی ندی نالوں سے دور رہیں، تیز بارش کے باعث طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، برساتی اور ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں رہائش کے لیے تعمیرات مت کریں، تیز بارش کے دوران پرانے اور بوسیدہ مکانوں میں رہائش مت اختیار کریں، بارش کے پانی کے نکاس کے لیے مناسب انتظام لازمی ہے، نمی کی وجہ سے دھاتی چیزوں اور بجلی کے آلات میں کرنٹ آ سکتا ہے جس سے بچنے کے لیے احتیاط ضروری ہے،بجلی کے کھمبوں اور پائپوں سے دور رہیں اور کسی قسم کی دھاتی چیز ہاتھ میں نہ پکڑیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات