چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ کی ڈسٹرکٹ بار سکھر آمد، وکلاء کا شاندار استقبال

جمعرات 10 جولائی 2025 22:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ کی ڈسٹرکٹ بار سکھر آمد، وکلاء کا شاندار استقبال، تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے ڈسٹرکٹ بار سکھر کا دورہ کیا، جہاں وکلاء کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ نے بار سے خطاب کے دوران کہا کہ وکلاء جمہوریت، عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،سیاستدان جہاں قانون سازی کا عمل مکمل کرتے ہیں، وہیں وکلاء اس قانون پر عملدرآمد اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیںسید کمیل حیدر شاہ نے وکلا برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں معاشرے کا اہم ستون قرار دیا اور بار کے ساتھ اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایابعد ازیں بار سے خطاب انہوں نے بار کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :