موچکو پولیس نے گٹکاماواکے بین الصوبائی ڈیلر کو گرفتارکرلیا

جمعرات 10 جولائی 2025 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) موچکو پولیس کراچی نے حب ریور روڈ مشرف کٹ پر چیکنگ کے دوران گٹکاماواکے بین الصوبائی ڈیلر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 20 پیکٹ سفینہ انڈین گٹکا، 10 پیکٹ جے ایم انڈین گٹکا ، موبائل فون اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم علی خان ولد عبدالرحیم انڈین گٹکے کو کراچی ترسیل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :