ش*حکمران بچیوں اور معذور افراد سے بھی خوفزدہ ہیں ، نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی

جمعرات 10 جولائی 2025 20:00

۵کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ بزدل اور ڈرپوک حکمران بچیوں اور معذور افراد سے بھی خوفزدہ ہو کر انہیں اپنا آئینی اور جمہوری حق ادا کرتے ہوئے بلوچستان کے لوگوں کے لئے آواز بلند کرنے سے خوف زدہ ہیں اور پہلے انگریز کے بنائے ہوئے قانون تھری ایم پی او پر عملدرآمد کر کے انہیں تین ماہ تک پابند سلاسل رکھا اور اب دس روز کے لئے پولیس کو ریمانڈ پر دے کر اپنی بزدلی ظاہر کررہے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتوں نے ہمیشہ اپنے گھناونے مقاصد حاصل کرنے کے لئے انگریزوں کے سامراجی قوانین کا سہارا لیا جاتا ہے جس طرح بزدل اور ڈرپوک حکمرانوں نے بلوچستان کے لوگوںکے درد کو محسوس کرتے ہوئے ان کے سلگتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے بلوچستان کی بہادر نڈر بچیوں نے نہتے آواز اٹھائی اور ان کے اظہار رائے کی آواز کو دبانے کے لئے انگریز کے بنائے ہوئے تھری ایم پی او کا سہارا لیا اور بچیوں سمیت ایک معذور نوجوان کو بھی پابند سلاسل کی گزشتہ دنوں انہیں عدالت میں پیشی کے دوران معذور شخص کو بھی ہتھکڑی لگائی گئی حالانکہ معذور شخص کہیں بھی بھاگ نہیں سکتا لیکن حکمرانوں میں اتنا خوف و ڈر ہے کہ وہ معذور شخص کی پر امن جدوجہد اور بچیوں کے آواز اٹھانے سے بھی خوف زدہ ہیں اور نہیں مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے درجنوں مقدمات درج کر کے انہیں مختلف مقدمات میں گرفتاری ڈالی جارہی ہے حکمرانوں میں خوف کا یہ عالم ہے کہ وہ ان سے ڈرتے ہیں اور بچیوں کی جانب سے اپنے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کرنے اوران کے احتجاج سے ڈرتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی ان زیادتیوں اور مظالم کو یاد رکھیں کیونکہ ہم اپنی بچیوں اور معذور سمیت بزرگ خواتین پر ہونے والے مظالم کو کبھی بھی نہیں بھولیں۔