ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر 3 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا

فی تولہ سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 744 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 جولائی 2025 20:24

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر 3 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 10 جولائی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 744 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 22 ڈالر بڑھ گئے جس کے بعد نئی قیمت بڑھ کر 3 ہزار 324 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ 
دوسری جانب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1774ملین ڈالر اضافے کے بعد 20.02 ارب ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 4 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14.50ارب ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.52ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 1774ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہفتہ جو 4 جولائی 2025 کو ختم ہوا، اس میں بینک کے ذخائر میں 1,774 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 14,502.2 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔ اس اضافے کی وجہ سرکاری مالی آمدنی کی وصولی ہے۔