سڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر سید کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ

جمعرات 10 جولائی 2025 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر سید ے ڈی پی او آفس کادورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر سید نے ڈی پی او آفس سیالکوٹ میں ڈی پی او سیالکوٹ سے ملاقات کی اور بعد ازاں ڈی پی او سیالکوٹ کے ہمراہ سیف سٹی آپریشنز مانیٹرنگ سنٹر کا دورہ کیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے سیف سٹی میں قائم جدید ترین آرٹیفشل انٹیلی جنس بیسڈ مانیٹرنگ سنٹر، ورچوئل وومن پولیس اسٹیشن ، پینک بٹن، ورچوئل بلڈ بنک و دیگراقدامات بارے بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر سید نے سیالکوٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور پولیس افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :