ئ*میر ہمایوں عزیز کرد نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

جمعرات 10 جولائی 2025 20:55

۳کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) بلوچ قوم پرست رہنما سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،جمعرات کے روز بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف درخواست دائرکرنے کے بعد سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے سینئر قانون دان میاں بدر منیر ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اسمبلی سے منظور ہونے والے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے اس ایکٹ کے تحت بلوچستان کے اجتماعی قومی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس قانون کے نتیجے میں نوجوانوں اور آئندہ آنیوالی نسل میں پارلیمانی سیاست سے مزید مایوسی پیداہو گی اور لوگوں کو قصداپرامن جدوجہد سے دور کیاجارہاہے،انہوں نے کہاکہ وہ اور ان کے ساتھی اس ایکٹ کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں اور اسی سلسلے میں ہم نے بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے اس قانون کیخلاف عوامی سطح پر بھی بھر پور تحریک چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :