Live Updates

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں بارے پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

جمعرات 10 جولائی 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں بارے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔ لاہور میں مسلسل 7 گھنٹے مون سون بارش جاری رہی، لاہور میں سب سے زیادہ 182بارش ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی، سیالکوٹ میں 77، گوجرانوالہ67، چکوال 65، جہلم 64، حافظ آباد 60، گجرات 52، منڈی بہائوالدین 47اور اٹک میں 45ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

فیصل آباد میں 51، نارووال 44، اوکاڑہ 33، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ 25، راولپنڈی اور قصور 23، منگلا 19، سرگودھا 18، ڈی جی خان 16، جھنگ 11، میانوالی 10، ساہیوال 8 اور مری میں 1ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل 13جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور میانوالی ڈویژن میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، کچے مکانات اور خستہ عمارتوں میں ہر گز رہائش نہ رکھیں،بارش کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور مناسب فاصلے پر رہیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات