راولپنڈی ، اسلام آباد کی یونیورسٹیوں کے طلباء کاوزارت دفاع کا دورہ

جمعرات 10 جولائی 2025 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) راولپنڈی اور اسلام آباد کی یونیورسٹیوں کے طلباء نے وزارت دفاع کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل عامراشفاق کیانی نے طلباء کو قومی وبین الاقوامی صورتحال پر وزارت دفاع اور پاکستان آرمز فورسز کے کردارپر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

جمعرات وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق طلباء کووزارت دفاع کے ذیلی اداروں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔طلباء نے ملکی وبین الاقوامی صورتحال پر وزارت دفاع کے کردار پر بریف کرنے پر ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل عامراشفاق کیانی کا شکریہ ادا کیا۔