Live Updates

ٓبانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو خیر مقدم کرنا چاہیے،علی محمد خان

[ بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونیکی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی،رکن قومی اسمبلی

جمعرات 10 جولائی 2025 22:45

eسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونیکی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ میں تصدیق نہیں کر سکتا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں یا نہیں لیکن کچھ دنوں سے ان کی پاکستان آمد سے متعلق خبریں چل رہی ہے۔عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ سیاسی کردار ادا کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اگر پاکستان آنا چاہتے ہیں تو وہ بالکل پاکستان آ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بانی کے بیٹوں کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونیکی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی ورکر کا ڈی این اے ایسا ہے کہ وہ موروثی سیاست پسند نہیں کرتے لیکن اس وقت صورت حال مختلف ہی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات