
بلوچستان پولیس جرائم پیشہ افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرے گی،انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری
جمعرات 10 جولائی 2025 23:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل جوانوں کے سمارٹ ٹرن آؤٹ اور تربیت کا اعلیٰ معیار باعث مسرت ہے۔
عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ایک مقدس پیشہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے جوان اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کریں۔ پولیس شعبے کے قیام کا مقصد معاشرے میں امن و امان اور راحت و اطمینان کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسندوں اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ بلوچستان پولیس کٹھن حالات میں کام کر رہی ہے۔ موجودہ حالات میں پولیس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ اس موقع پرایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستا ن کانسٹیبلری آغا محمد یوسف، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ شہزاد اکبر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر بلوچستان جاوید علی مہر، ڈی آئی جی ہائی وے عبدالحئی عامر بلوچ،ڈی آئی جی فنا نس سہیل احمد شیخ، ڈی آئی جی ٹریننگ برکت حسین کھوسہ، ڈی آئی جی اسپیشل انیشیٹو ایاز احمد بلوچ، ڈی آئی جی کرائم بلوچستان فرحان زاہد، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ طاہر علاوالدین کاسی،کمانڈنٹ اے ٹی ایف کرنل (ر) اسد فاروق، میڈیا کوارڈینٹر ٹو آئی جی پولیس رابعہ طارق اور اے آئی جیزسمیت دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے آج یونیفارم زیب تن کرکے یہ عہد کیا ہے کہ اس کے تقدس کو کبھی پامال نہ ہونے دیںگے اور اپنے طرز عمل سے عوام کے دلوں میں اپنا اعتمادبحال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔ قیام امن کے لئے میں پولیس کے جوانوں اور شہدائکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔آئی جی پولیس نے کہا کہ ماضی کی نسبت اب پولیس کی ذمہ داریا ں بڑ ھ گئی ہیں۔بلوچستان پولیس مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا فریضہ بخوبی انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے جوان فر ض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے حقوق اورعزت نفس کا احترام ملحوظ خاطر رکھیں۔ بلند اخلاق اور مثبت رویہ ہی محکمہ کی نیک نامی کا باعث ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کا ہتھیار ڈالنا اپنی عزت نفس کو کھونے کے مترادف ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہتھیار پولیس کے جوان کا فخر ہے جوکہ جرائم کے خلاف ہر اول دستہ کا کردار ادا کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں تربیت کے معیار کودیکھ کرمیں کمانڈنٹ پی ٹی سی اوران کی ٹیم کو دِلی مبارک باد پیش کر تا ہوں۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ کمانڈنٹ پی ٹی سی نے اپنے سپاس نامے میں ادارے کے جن مسائل اور ضروریات کا ذکر کیا ہے ان تما م مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ میں تربیت کے دوران پاس ہونے والے خصوصاً نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مبارک باد پیش کر تا ہوں۔ میں یہ امیدکرتا ہو کہ یہ ٹریننگ پولیس ادارے کو مزید بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہو گی آنے والے وقت میں یہ تمام تربیت یافتہ پولیس اہلکار ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے ادارے کیلئے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے۔میری دعائیں اورنیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں میں شیلڈ و انعامات تقسیم کیں۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
-
کراچی ، 29جائیدادوں میں جعلسازی، سابق رجسٹرار سمیت 23 ملزمان کی گرفتاری کا حکم
-
پنجاب میں ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے گئی: وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
-
6 سالہ بچہ درخت سے جامن توڑتے ہوئے جوہڑ میں گر جاں بحق ہو گیا
-
کراچی،گائے کے کاٹنے سے کسان میں ریبیز کی علامت ظاہر ہونے کا اپنی نوعیت کا پہلا کیس رپورٹ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.