امریکا کا یکم اگست سے کینیڈا سے درآمدات پر 35 فیصد ٹیرف کا اعلان

جمعہ 11 جولائی 2025 09:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے کینیڈا سے درآمدات پر 35 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا۔شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے نام ایک خط پوسٹ کیا، جس میں کینیڈا کی جانب سے سابقہ ​​امریکی محصولات کے خلاف جوابی کارروائی پر تنقید کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نشاندہی کی کہ نیا ٹیرف جزوی طور پر کینیڈا سے فینٹینیل کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کی وجہ سے ہے، اور اگر کینیڈا فینٹینائل کے بہاؤ کو روکنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کرتا ہے تو وہ ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ پر غور کریں گے۔ٹرمپ نے خط میں بنیادی طور پر وہی الفاظ استعمال کیے تھے جیسے اس ہفتے کے شروع میں دوسرے ممالک کے رہنماؤں کو بھیجے گئے 20 سے زیادہ خطوط میں، جیسے کہ انہیں جوابی کارروائی نہ کرنے کی تنبیہ، کمپنیوں کو امریکہ منتقل کرنے کی تاکید اور اگر وہ تعاون کرتے ہیں تو شرحیں ایڈجسٹ ہو سکتی ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ زیادہ تر تجارتی شراکت داروں پر 15-20 فیصد کے بلینکٹ ٹیرف لگائے جائیں گے۔