یہ خبر غلط ہے کہ ہم نے بہن سے لاتعلقی کی، والد نے صرف ذہنی دباؤ کے باعث بیان دیا تھا، بھائی نوید اصغر

ہم گزشتہ تین روز سے پولیس اور چھیپا سے مسلسل رابطے میں تھے اور میت وصول کرنے آنا تھا چونکہ قانونی کارروائی میں دیر لگتی ہے اس لئے اب میت وصول کرنے آئے ہیں، اداکارہ کے بھائی مرحومہ کی میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے، حمیرا کی تدفین لاہور میں کی جائے گی، اہل خانہ

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 11 جولائی 2025 11:08

یہ خبر غلط ہے کہ ہم نے بہن سے لاتعلقی کی، والد نے صرف ذہنی دباؤ کے باعث ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)ماڈل حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر نے وضاحت کی ہے کہ یہ غلط خبر ہے کہ ہم نے بہن سے لاتعلقی کی، ہم پولیس سے  مسلسل رابطے میں تھے اور والد نے صرف ذہنی دباؤ کے باعث وہ بیان دیا تھا، ہم گزشتہ تین روز سے پولیس اور چھیپا سے مسلسل رابطے میں تھے اور میت وصول کرنے آنا تھا چونکہ قانونی کارروائی میں دیر لگتی ہے اس لئے اب میت وصول کرنے آئے ہیں۔

نوید اصغر نے رمضان چھیپا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن خوددار تھی۔ اللہ اس کی مغفرت فرمائے اور آگے کی منازل آسان کرے۔نوید اصغر نے کہا کہ حال ہی میں میری چھوٹی پھپھو کا ٹریفک حادثے میں انتقال ہوا جس کی وجہ سے والد اور والدہ پریشان تھے۔ اس دوران حمیرا کے انتقال کی خبر آئی اور پھر مسلسل کالز کا سلسلہ شروع ہوا جس پر انہوں نے تدفین سے متعلق بیان دیا تھا کیونکہ وہ بہت زیادہ پریشان تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران حمیرا کے انتقال کی خبر آئی جس کے بعد مسلسل فون کالز آنے لگیں۔ والد نے اسی پریشانی میں میت وصول کرنے سے انکار کیا کیونکہ وہ ذہنی طور پر شدید دباؤ میں تھے۔ماڈل حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر کایہ بھی کہنا تھا کہ میری بہن خودمختار تھی اور وہ اپنی مرضی سے شوبز میں آئی البتہ والدین کا پوچھ گچھ کرنا ایک فطری عمل ہے کیونکہ اولاد پر نظر رکھنا ان کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ کا بہن سے تقریباً ایک سال سے رابطہ نہیں تھا۔ آخری بار والدہ نے بات کی تو رہائش کے بارے میں بھی پوچھا تھا لیکن حمیرا نے کچھ نہیں بتایا، گزشتہ چھ ماہ سے تو والدہ کی بھی ان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس کا فون بند تھا اور ہم نے کئی بار معلومات لینے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ والدہ کو اس کے رہائش کے علاقے کا بھی علم نہیں تھا۔

نوید اصغر نے کہا کہ میڈیا کو میری فیملی ڈسکس کرنے کے بجائے مالک مکان سے سوالات کرنے چاہیے۔ دروازہ کیسے کھلا؟ مالک مکان نے اتنے عرصے رابطہ کیوں نہیں کیا، ہم اس کیس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں اور میڈیکل رپورٹس کے بعد ویسے بھی حقائق کو سامنے آنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا مسلسل ہماری فیملی پر بحث کر رہا ہے، جب کہ میڈیا کو کیس کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات کرنی چاہیے انہیں مالک مکان سے بھی سوالات کرنے چاہئیں۔

یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ دروازہ کیسے کھلا؟ مالک مکان نے اتنے عرصے سے رابطہ کیوں نہیں کیا؟اداکارہ کے بھائی نے کہا کہ میت وصول کرنے کے بعد ہم تدفین کے حوالے سے والد سے مشورہ کر کے پروگرام طے کریں گے۔ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جس کے بعد وہ مرحومہ کی میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حمیرا کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :