پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس، سپریم کورٹ نے سابقہ ملازمین کو پنشن کاحقدار قرار دیدیا،90 دن کے اندر ادائیگی کا حکم
تین رکنی بینچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا
فیصل علوی
جمعہ 11 جولائی 2025
11:42
(جاری ہے)
پنشن پر نظرِ ثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کو مالی مسائل پینشن کی ادائیگی سے بری الذمہ نہیں کرتے۔فیصلے کے مطابق وی ایس ایس (رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم) لینے والے ملازمین پنشن کے حق دار نہیں ہوں گے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ادائیگیوں کا عمل شفاف، منصفانہ اور مؤثر ہو تاکہ برسوں سے درپیش مطالبات کا ازالہ کیا جا سکے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے، پنشن پر نظرِثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل کے چالیس ہزار ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات کی مکمل بحالی نہ کرنے کا معاملہ پر ایک ماہ میں تنخواہوں اور مراعات کی بحالی کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی تھی۔ عدالت نے پی ٹی سی ایل حکام کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کی تھی۔درخواست گزار عبدالباری و غیرہ کے وکیل شاہجہاں خان نے دلائل دئیے تھے اور استدعا کی تھی کہ عدالتی حکم کے باوجود تنخواہوں اور مراعات بحال نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
-
ملک میں غداری اور وفاداری کے لیے مقرر کردہ معیار تسلیم نہیں کریں گے. مولانا فضل الرحمان
-
آئی فون زمین سے 1 لاکھ فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود محفوظ رہا
-
فائر اینڈ سیفٹی انتظامات ناکافی ہونے پرپولی کلینک ہسپتال کو 5 لاکھ روپے جرمانہ
-
بے نام جج، گمنام وکیل اور خفیہ گواہ! پنجاب اسمبلی میں کل نیا بل منظور ہونے کا امکان
-
سانحہ پمز ہسپتال:ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمے کے تحریری احکامات جاری نہ ہوسکے
-
وفاق کے زیر انتظام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کمی کا انکشاف
-
پنجاب حکومت ہر سال 5 ارب روپے مریضوں کے علاج پر خرچ کرتی ہے. عظمیٰ بخاری
-
جمعیت علماءاسلام کا مقصد مفاداتی یا معروضی سیاست نہیں بلکہ اللہ کے کلمے کو سربلند کرنا ہے. مولانا فضل الرحمان
-
پی ٹی آئی کا 27 ستمبر لانگ مارچ کے لائحہ عمل کا اعلان
-
’ن لیگ والوں کو بیانیہ بنانا نہیں آتا اور نہ ہی یہ سمجھ آتا ہے کہ بیانیے کا مقابلہ کیسے کرنا ہے‘
-
عمران خان کے بچوں کا نائیکوپ مکمل فعال، پاکستان آنے کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.