پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعہ کو عالمی یوم آبادی منایا گیا

جمعہ 11 جولائی 2025 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11 جولائی بروز جمعہ کوعالمی یوم آبادی منایا گیا ۔ اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل ،خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت، صنفی مساوات کا فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

روا ں سال عالمی یوم آبادی کا موضوع ’’ نوجوانوں کو بااختیار بنانا کہ وہ ایک منصفانہ اور پرامید دنیا میں اپنے مطلوبہ خاندانوں کو تشکیل دے سکیں‘‘ منتخب کیا گیا ہے ۔ آبادی کے عالمی دن کے موقع پرملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں مختلف سرکاری ، غیرسرکاری اور فلاحی اداروں و تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات اور واکس کا انعقاد کیا گیا تاکہ عام آدمی کو آبادی میں ہونے والے تیز رفتار اضافہ اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاسکے۔