بغیر این او سی کے لانچ کی گئی ہاؤسنگ سکیم زمینوں پر قبضے، واپڈا اراضی کی فروخت عوام اور اوورسیز کشمیریوں کو دھوکہ، محمد طاہر کھوکھر

جمعہ 11 جولائی 2025 14:51

․ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر اور سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ کہ میرپور آزاد کشمیر میں ایک نجی ہاؤسنگ سکیم کے ذریعے نہ صرف اہل علاقہ کی ذاتی ملکیتی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے بلکہ عوام خاص طور پر اوورسیز کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دیا جا رہا ہے یہ ہاؤسنگ سکیم بغیر کسی قانونی این او سی (NOC) کے لانچ کی گئی اور اس کے پیچھے کچھ بااثر سیاسی عناصر کی پشت پناہی شامل ہے۔

طاہر کھوکھر نے کہا کہ یہ بات حیرت انگیز ہے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہاؤسنگ سکیم کی منظوری سوالیہ نشان ہے کہ کیسے ایک ایسی ہاؤسنگ سکیم کو بغیر کسی حکومتی منظوری ماسٹر پلان یا متعلقہ اداروں کے این او سی کے مکمل مارکیٹنگ کے ساتھ لانچ کر دیا گیا نہ صرف یہ بلکہ زمینیں جن پر یہ منصوبہ قائم کیا گیا مقامی افراد کی ملکیت ہیں جنہیں نہ خریدا گیابلکہ ن زمینوں پر قبضہ کر کے انہیں پلاٹوں کی صورت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر کھوکھر نے کہاکہ واپڈا کی زمین بھی نہیں بخشا گیااس نجی ہاؤسنگ سکیم نے واپڈا کی ملکیتی زمین پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور اسے سکیم کا حصہ بنا کر مہنگے داموں بیچا جا رہا ہے یہ ایک کھلی قانون شکنی اور عوام کے اعتماد سے سنگین کھیل ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیااوورسیز کشمیریوں کے جذبات سے کھیلا گیا ہے ان محنت کشوں نے اپنے پسینے کی کمائی سے یہاں سرمایہ کاری کی مگر بدلے میں انہیںایسی سکیم دی جس کی کوئی این او سی ہی نہیں ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کو خواب دکھا کر ان سے کروڑوں بٹور چکی ہے۔

پاسبان وطن کے صدر نے کہا کہ ریاستی اداروں کی خاموشی تشویشناک ہمارا مطالبہ ہیکہ اس اسکیم کے خلاف فوری تحقیقات کی جائیں اگر اس معاملے پر فوری کارروائی نہ کی گئی تو ہزاروں خاندان اپنی زمینوں سے محروم ہو سکتے ہیں اور عوام کا اعتماد نجی رہائشی منصوبوں سے مکمل طور پر اٹھ جائے گا اور عوام اپنی جمع پونجی سے محروم ہو جائیں گے۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ اہل علاقہ سراپا احتجاج وہ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں لیکن بااثرسیاسی حکومتی عناصر اور مالی مفادات رکھنے والے افراد تمام شکایات کو دبا رہے ہیںیہ اسکینڈل نہ صرف زمینوںبلکہ عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا معاملہ ہے اگر اس پر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو مستقبل میں اس طرح کے واقعات عوام کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔