جامعہ کراچی، 109 طلباوطالبات کو ایم فل ،پی ایچ ڈی،ایل ایل ایم اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض

جمعہ 11 جولائی 2025 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی )کے حالیہ اجلاس میں33 طلباوطالبات کومختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی،64 طلباوطالبات کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ایل ایل ایم اور 11 طلباوطالبات کو کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میںاسمابتول(حیاتی کیمیا)،عائشہ صدیقی(بائیوٹیکنالوجی)،ہمااکرم،مرزاکاشف بیگ،محمد سید الحق،محمد آصف ،سحرش ہما(بزنس ایڈمنسٹریشن)،سندھیاکماری،بی بی زرینہ(کیمسٹری ایچ ای جی)،محمد حسن(کامرس)،حمیراجبین(جنرل ہسٹری)، محمد فیصل اعوان(بین الاقوامی تعلقات)،قاضی عبیداللہ انصاری(اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس شیخ زید اسلامک سینٹر)،سمیع اللہ ،گل محمد،شادمحمد(اسلامک لرننگ)،احسان علی(قانون)،محمد وسیم(میرین بائیولوجی)،توصیف امتیاز(میرین سائنس)،محمد ظفراللہ(ریاضی)،سوما(مالیکیولرمیڈیسن)،سید ضیاالحسنین، محمد عمران عزیز(فارماکوگنوسی)،نورالعین حیدر(فارماکولوجی)،ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی(فارماکولوجی بی ایم ایس آئی)،سلمان رضا(طبیعیات)،سحرفاطمہ،ضیاالدین،سدرہ شعیب(نفسیات)،طلال احمد خان(پبلک ایڈمنسٹریشن)،سید ارسلان (انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)،تنازہ سخا(Tanazza Sakha )(ویمنزاسٹڈیز)اوررباب ملک (حیوانیات) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میںجان بی بی (ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ)،محمد ذیشان عالم(اطلاقی معاشیات)،مرزاعثمان بیگ( اطلاقی طبیعیات)، فضل غنی(عربی)،طاہر (ایریااسٹڈی سینٹر فاریورپ)،عطیبہ ارشاد،عمیرامحمد موسیٰ(حیاتی کیمیا)،ثناء ولی(حیاتی کیمیا این سی پی)،علیشہ شالم(بائیوٹیکنالوجی)،عدالت علی(بائیوٹیکنالوجی کبجی)،سیدہ فریحہ اخلاق(نباتیات)،صداقت حکیم،رضوان احمد،اقصیٰ جاوید،اقراء ندیم (کیمیا)،دیاراحمد،حافظہ ارسلا،فائقہ شفیق ،ساجد علی(کیمسٹری ایچ ای جی)،حراآمنہ،مہرین خالد(کلینکل سائیکولوجی)،کومل نذیر (کمپیوٹرسائنس)،سیدہ فریال شباب(جرمیات)،روہمہ ظفر(انوائرمینٹل اسٹڈیز)،فاطمہ عصمت،عدیلہ انور،ماہم سعید (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، فائزہ اخلاق ،روزینہ بیگ (جینیات)،طوبیٰ وقار،محمد سبطین،فرح بہلار(جغرافیہ)،ہدایت اللہ(بین الاقوامی تعلقات)،شیرین فاطمہ (اسلامی تاریخ)،ذیشان علی، احمد،اسما نورمحمد(اسلامک لرننگ )،محمد عمیر خان،محمد نجیب خان ،شیر علی(اسلامک اسٹڈیزودکمپیوٹرٹیکنالوجی شیخ زید اسلامک سینٹر)،ماریہ یوسف (میرین بائیولوجی)، سعید(میرین ریفرنس کلیکشن اینڈ ریسورس سینٹر)،فوزیہ جمیل (ابلاغ عامہ )،قرة العین،عائشہ علی (خردحیاتیات)،عظمت اللہ (نیماٹولوجی)،مہران خان شیخ(پاکستان اسٹڈیز)،نوشین نبی(فارمیسی پریکٹس)،فراز،محمد طاہراحسن(طبیعیات)،حفصہ اسلم،عظمیٰ نوید(نفسیات)،رمشاعالم(فعلیات )،ثناء یوسف،یوسف منیر،زہرہ مسرور(پبلک ایڈمنسٹریشن)،عظمیٰ نصیر،مہرین خان(قرآن وسنہ)،شکوراختر(انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)،محمد نعیم(شماریات)،یاورحسین(اُردو)، حافظ عبدالرحمن شریف(اصول الدین)،اقراء اور سید فیضان احمد جعفری (حیوانیات) شامل ہیں۔

ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میںبسمہ خان،سلمیٰ بی بی (ایجوکیشن)،محمد بلال (انوائرمینٹل اسٹڈیز)، شمائلہ جبین(یورپین اسٹڈیز)،گلناز(ریاضی)،نصیر اللہ (خردحیاتیات)،محمد سلمان بیگ،سیدہ مشہ اکمل(طبیعیات)،حشام صابر،ثمرہ شہاب (پبلک ایڈمنسٹریشن)اور نِشاء (ٹیچرایجوکیشن ) جبکہ ایل ایل ایم(قانون) کی ڈگری حاصل کرنے والوں میںر ضوان علی شامل ہیں۔