ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر سمیت ضلع بھر میں تجاوزات کے مکمل خاتمہ کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا حکم

جمعہ 11 جولائی 2025 17:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور ڈپٹی کمشنر عمران علی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیس، محکمہ سول ڈیفنس، واپڈا، ایجوکیشن، ہیلتھ ودیگر تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میںنغیرقانونی پٹرول پمپس، منی پٹرول پمپس اور ایل پی جی گیس ری فلنگ کے خلاف کارروائیوں اور ضلع بھر میںنجاری تجاوزات سے متعلق آپریشنز بارے بریفنگ دی گئی۔ پنجاب روڈ اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے سڑکوں کی ڈیزائننگ اور برجز بارے بریفنگ تاکہ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ایکسائز،ٹریفک سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور پولیس پر مشتمل بنائی گئی کمیٹی کو غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر سمیت ضلع بھر میں تجاوزات کے مکمل خاتمہ کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا اور تجاوزات لتم کروانے کے حوالے سے اے سیز کی کارکردگی کی تعریف کی۔ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمیٹیز اور سیکرٹری آر ٹی اے کو ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مل کر آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کی۔ایس ای لیسکو نے بجلی چوری،ریکوری اور بجلی کی چوری کی روک تھام کے کئے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلا بریفنگ دی۔