کمپنیز ایکٹ 2017 کے تمام معاملات اب پشاور ہائی کورٹ کے پرنسپل سیٹ پر نمٹائے جائیں گے، نوٹیفکیشن

جمعہ 11 جولائی 2025 18:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)پشاور ہائی کورٹ نے کمپنی ایکٹ 2017 کے تحت صوبے کے بینچز میں قائم کمپنی بینچز کو ختم کر دیا ہے اور کمپنی ایکٹ کے تمام معاملات اب پشاور ہائی کورٹ کے پرنسپل سیٹ پشاور میں نمٹائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 244-3 مؤرخہ 4 جولائی 2025 کے مطابق، معزز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کمپنیز ایکٹ 2017 کی دفعہ 5 کی ذیلی دفعہ 4 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔