نصیرآباد ڈویژن میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈویڑن بھر کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز عوام کے بہترین مفاد میں اقدامات کررہے ہیں ، کمشنر نصیر آباد

جمعہ 11 جولائی 2025 18:35

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈویڑن بھر کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز عوام کے بہترین مفاد میں اقدامات کررہے ہیں گزشتہ روز نجی ٹی وی کے رپورٹر کی جانب سے حکومتی اقدامات کے برعکس خبر چلائی گئی جس میں کوئی صداقت نہیں جوکہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے میڈیا رپورٹرز پر لازم ہے کہ وہ جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام کو خوف ذدہ نہ کریں تمام محکموں کے افسران کسی بھی قسم کے حالات میں نمٹنے کے لیے بھاری مشینری اور عملے کے ساتھ الرٹ ہیں مون سون بارشوں کے موقع پر ڈویڑن بھر کے تمام شہروں کے تمام بند نالوں کی صفائی سندھ بلوچستان قومی شاہرہ اور ریلوے ٹریک پر واقع پلوں کی صفائی کی کاروائی جاری ہے تاکہ بارشوں کے پانی کو اخراج کا راستہ دیا جا سکے تمام کینال سسٹم اور اس کی زیلی شاخوں سمیت ڈرینیج سسٹم ذیلی شاخوں کی پشتوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے کام جاری ہے ہم عوام کے بہتر مفاد میں حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں تمام ضلعی ڈویڑنل انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرگرداں ہے میڈیا پرسنز کو چاہیے کہ وہ متصدقہ نیوز چلائیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں مزید درست معلومات کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں سخت موسمی حالات کے باوجود تمام اضلاع میں افسران اپنی نگرانی میں کام کروا رہے ہیں ہم عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے مفاد میں بہترین امور کی انجام دہی میں ہر ممکن وسائل برو کار لا رہے ہیں کمشنر نصیرآباد معین الرحمن خان نے کہا کہ ڈویڑن بھر کے تمام اضلاع میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹینٹ سٹی قائم کرنے کے لیے مختلف جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ کٹھن حالات کے موقع پر عوام کو سٹی میں شفٹ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ممکنہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کی ٹیموں کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے تمام تحصیل ہسپتالوں بی ایچ یوز۔

(جاری ہے)

آر ایچ سیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ کیا گیا ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کی چھٹیوں کو بھی منسوخ کیا گیا ہے تاکہ خدانخواستہ مشکل حالات میں عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں معین الرحمن خان نے کہا کہ تمام ضلعی آفیسران کی جانب سے حکومت کے ساتھ ساتھ این جی اوز سے بھی عوام کے بہتر مفاد میں کام لیا جا رہا ہے طبی سہولیات سمیت دیگر امور کے حوالے سے بھی مختلف این جی اوز تمام اضلاع میں مصروف عمل ہیں جن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر کر رہے ہیں۔

قدرتی آفات کا مقابلہ تو نہیں کیا جا سکتا مگر ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ان قدرتی آفات کے موقع پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل برو کار لائے جا رہے ہیں۔