محکمہ خارجہ عملے میں کٹوتیوں کا عمل جلد شروع کر رہا ہے، امریکی میڈیا

جمعہ 11 جولائی 2025 19:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)امریکی محکمہ خارجہ عملے میں کٹوتیوں کا عمل جلد شروع کرنے جارہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ اسٹاف میں 15 فیصد کٹوتیوں کا ارادہ رکھتا ہے، ادارہ کئی درجن دفاتر کو بند یا ضم بھی کر رہا ہے، جلد تنظیمی ڈھانچے کو دوبارہ ترتیب دے گا۔

(جاری ہے)

سینئر اہلکار امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ متوقع برطرفیوں کی کل تعداد 1800 ہوسکتی ہے، اس وقت بیرونِ ملک تعینات عملے میں کٹوتی کا منصوبہ نہیں۔امریکی اہلکار کے مطابق محکمہ خارجہ نے عملے کو گزشتہ روز ریڈکشن ان فورس منصوبے سے آگاہ کیا، محکمہ خارجہ تنظیم نو سے کانگریس کو مئی میں باضابطہ آگاہ کرچکا ہے۔