
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، وہ 100 برس کے ہو گئے
جمعہ 11 جولائی 2025 19:31
(جاری ہے)
مہاتیر محمد اپنی زندگی کی سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی کافی متحرک نظر آتے ہیں۔یہاں تک کہ اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خاندان کے تمام افراد سے سالگرہ کی مبارکباد موصول کرنے کے بعد اپنا مشہور سفاری سوٹ پہن کر کام کرنے کے لیے اپنے دفتر گئے۔
اُنہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی لائیو پوڈ کاسٹ میں کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو کیک، پھول، محبت بھرے خطوط لے کر مجھے 100 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے آئے۔مہاتیر محمد نے زندگی ایک سنچری مکمل ہونے پر کہا کہ 100 برس کا ہونا کافی خوفناک ہے۔اُنہوں نے پوڈ کاسٹ کے دوران ملائیشیا کی تاریخ کے اہم لمحات پر روشنی ڈالی، فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور چین کے عروج کے بارے میں بھی بات کی۔مہاتیر محمد نے اپنی طویل عمر کے راز کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں واقعی ایسا کوئی راز نہیں جانتا، مجھے لگتا ہے کہ اگر انسان اتنا خوش قسمت ہے کہ مہلک بیماریوں کا شکار نہ ہو تو وہ طویل عرصے تک زندہ رہنے کے قابل ہو سکتا ہے۔اُنہوں نے لوگوں کو صحت مند رہنے کے لیے کم کھانے کا مشورہ بھی دیا۔مہاتیر محمد نے بتایا کہ میں تھوڑی بہت ورزش کرتا ہوں، پڑھنے، لکھنے، بات چیت کرنے اور نتیجہ خیز مباحثوں کے ذریعے اپنے دماغ کو متحرک رکھتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اگر آپ اچھی طرح سے کام جاری رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے جسم اور دماغ کو متحرک رکھنا ہوگا۔مہاتیر محمد نے اپنے طویل عمر، اچھی صحت اور کامیابی کا کریڈٹ اپنی 98 سالہ اہلیہ سیتی حسمہ کو بھی دیا۔اُنہوں نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی ہمیشہ میرے ساتھ رہی ہے، وہ صرف ایک بیوی نہیں ہے بلکہ درحقیقت ایک بہترین دوست ہے، وہ میری تمام تر سرگرمیوں میں بھرپور ساتھ دیتی ہے۔مہاتیر محمد نے اپنی سالگرہ کے پوڈ کاسٹ کے بعد اپنے دفتر میں مزید خیر خواہوں سے ملاقات کی۔ ان کے معاون صوفی یوسف نے بتایا کہ سابق ملائیشین وزیرِ اعظم کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر کسی شاندار جشن کا انعقاد نہیں کیا گیا بس عملے نے ایک چھوٹا سا کیک کاٹا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
چاند نظر نہیں آیا
-
میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی
-
غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 71 فلسطینی شہید
-
پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
-
آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا
-
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے پینشن اور بچت پروگرام شروع کرنے کی تیاری
-
ایرانی صوبے سیستان ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کرحملہ ؛ 5 اہلکارجاں بحق
-
بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
-
یورپ کے ساتھ جوہری مذکرات جاری رکھیں گے، ایران
-
امریکا، گزلین میکسویل نے ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی شراکت داری کا معاہدہ
-
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.