مالیاتی وانتظامی نظام میں شفافیت لانے کے لیے SAP سافٹ ویئرکا نفاذ منظور

جمعہ 11 جولائی 2025 19:31

اسلام آباد (آاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر خالد حسین مگسی کی زیر صدارت پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا 35واں بورڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کئی اہم اصلاحاتی فیصلے کیے گئے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملازمین کی تقرری کو مستقل کرنے، زیر التواء تنخواہوں کی ادائیگی، اور انسینٹو شیئرز کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ تمام سینٹرز اور ہیڈ آفس میں شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب اور فیلڈ آپریشنز کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں PSQCA کے مالیاتی و انتظامی نظام میں شفافیت لانے کے لیے SAP سافٹ ویئر کا نفاذ بھی منظور کر لیا گیا۔ وزیر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بورڈ کے فیصلوں پر \ فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔