روبینہ خالد کی کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کے اغوا اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 11 جولائی 2025 20:43

روبینہ خالد کی کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کے اغوا اور قتل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کے اغوا اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ لورا لائی کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے معصوم مسافروں پر فائرنگ افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ اپنے بیان میں سینٹر روبینہ خالد نے کہاکہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خون کی ہولی کھیلنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہدا کے درجات کی بلندی کیلیے دعاگو ہوں،پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کے اس طرح کے بزدلانہ فعل قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ امن دشمن عناصر کی یہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،پاکستان کی سرزمین پر بہایا گیا ہر بے گناہ کیخون کا حساب لے جائے گا