دہشتگردوں کی معصوم مسافروں پر فائرنگ گھناؤنا جرم ہے، نیئربخاری

جمعہ 11 جولائی 2025 20:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)سیکرٹری جنرل۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئربخاری نے کوئٹہ سے لاہور جانے والے 9 مسافروں کے اغوا اور قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کی معصوم مسافروں پر فائرنگ گھناؤنا جرم ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ انسانیت دشمنوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، امن کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں،دہشت گرد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔