ڈپٹی کمشنر صوابی نے تحصیل کمپلیکس ٹوپی میں محافظ خانہ کا افتتاح کر دیا

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے تحصیل کمپلیکس ٹوپی میں محافظ خانہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں ڈی پی او محمد اظہر خان، تحصیل ناظم حاجی رحیم جدون اور اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان خان کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس ٹوپی ضلع صوابی میں محافظ خانے کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر افتتاحی تقریب ریونیو عملے سمیت منتخب نمائندوں اور عمائدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کہا کہ تحصیل محافظ خانہ میں موجود ریکارڈ عوام کی امانت ہے اور اس کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ پرانا ہونے کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہوگئی تھی، جس کے باعث اس قیمتی ریوینیو ریکارڈ کے خراب ہونے کا خدشہ تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان خان نے ریونیو ریکارڈ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں اور محافظ خانہ میں موجودہ تمام ریکارڈ کی جلد بندی کرا کے قیمتی ریکارڈکو خراب ہونے سے بچا لیا،ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی اور تحصیل ناظم کی اس کاش کو بے حد سراہا اور اس احسن اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :