صوابی، سپیشل برانچ کا ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر طویل عدالت کے بعد انتقال کر گیا

جمعہ 11 جولائی 2025 22:04

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)محکمہ پولیس کی سپیشل برانچ ڈیپارٹمنٹ ضلع صوابی کے ریٹائرڈ انچارج انسپکٹر حاجی محمد زر خان علالت کے بعد انتقال کرگئے انہیں نماز جمعہ کے بعد اپنے آبائی قبرستان واقع موضع باچائی میں سپردِ خاک کر دیا گیا وہ پولیس کمپیوٹر لیب صوابی کے انچارج حافظ زاہد علی ، حافظ افسر علی کے والد ، محمد فاضل کے بھائی جبکہ ایڈمن پولیس ٹریننگ سنٹر پولیس لائن صوابی ڈی ایس پی قمر زمان خان کے چچا تھے ، مرحوم کی رسم قل کل بروزِ اتوار حجرہ محلہ بابی خیل شیرداد بانڈہ میں ادا کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :