مری ساملی ٹی بی اینڈ جنرل ہسپتال میں نئی زیر تعمیر ہارڈیک وارڈ میاں نواز شریف کے نام سے منصوب کرنے کی خبر پر اہل مری نے نئے ہسپتال کی تعمیر کا مطالبہ کرنا شروع کردیا

جمعہ 11 جولائی 2025 22:36

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)مری ساملی ٹی بی اینڈ جنرل ہسپتال میں نئی زیر تعمیر ہارڈیک وارڈ میاں نواز شریف کے نام سے منصوب کرنے کی خبر پر اہل مری نے نئے ہسپتال کی تعمیر کا مطالبہ کرنا شروع کردیا،عوام الناس کا مختلف مقامات پر نجی گفتگو میں ایک وارڈ کا نام قائد ن لیگ کے نام کی جگہ لوئرٹوپہ یا کسی سنٹرل مقام پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے،اہل ضلع مری عرصہ سے ڈسٹرکٹ مری کا جدید ہسپتال بنانے کا مطالبہ کرتے ہوے سابق وزیر اعظم قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف کو ان کے ہی انتخابی مہم کے جلسے میں کیے گیے وعدے یاد کروا رہے ہیں،عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ اس میں کوئی دوسری راے نہیں کہ اہل مری میاں محمد نواز شریف کو چاہتے ہیں ان سے پیار کرتے ہیں اور ان کے اٴْمیدواروں کو اکثریت انتخاب میں کامیاب بھی کروایا مگر میاں محمد نواز شریف اگر نیا ہسپتال مری میں تعمیر کروا دیں جس کا نام بیشک انکے نام پر ہو عوام الناس کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

۔