ض*سائنو پاک میڈیا سینٹر وفد کا لاہور پریس کلب کا دورہ، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

ی*سی پیک، میڈیا تعاون، چائنیز زبان کورسز اور جرنلسٹ ایکسچینج پروگرام پر باہمی مشاورت ًصدر ارشد انصاری کا وفد کو خوش آمدید، چین کی دوستی پاکستان کیلئے باعثِ افتخار قرار دی

جمعہ 11 جولائی 2025 21:05

, لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سائنو پاک میڈیا سینٹر کے ایک نمائندہ وفد نے پال ژو اور عامر علی کی قیادت میں لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اور گورننگ باڈی کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، نائب صدر صائمہ نواز، ممبران گورننگ باڈی سید بدر سعید، الفت حسین مغل، اور سینئر صحافی عامر سہیل، عاطف پرویز، رانا فہد، حافظ عدنان لودھی سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے معزز مہمانان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت جنگ میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس خلوص سے چین نے پاکستان کا ساتھ دیا، وہ مثالی ہے۔

(جاری ہے)

Mr. Paul Zhou اور عامر علی نے پریس کلب آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی صحافتی برادری عوامی روابط اور دوستی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف اقتصادی شعبہ میں بلکہ دفاع، تعلیم اور دیگر میدانوں میں بھی پاکستان سے مکمل تعاون کر رہا ہے۔ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سائنو پاک میڈیا سینٹر جلد لاہور پریس کلب میں سی پیک منصوبے پر خصوصی نشست منعقد کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ جرنلسٹ ایکسچینج پروگرام، میڈیا ٹریننگ، اور چائنیز زبان کے خصوصی کورسز کے اجرا پر بھی اتفاق ہوا۔ وفد کو خوش آمدید کہنے کے بعد صدر ارشد انصاری نے معزز مہمانان کو پھول پیش کیے اور ان کا شکریہ ادا کیا۔