د*آئی جی پنجاب کی سکیورٹی سخت کرنے، جمعہ کے روز مساجد کے دورے کی ہدایت

مساجد، امام بارگاہوں اور مزارات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، افسران نمازیوں سے رابطے میں رہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے اور اصلاح کا مرکز بنایا جا رہا ہے،ترجمان پولیس

جمعہ 11 جولائی 2025 21:05

uلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کے روز علاقائی مساجد کا دورہ کریں اور نماز جمعہ کے بعد نمازیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران شہریوں کو پولیس کی فراہم کردہ سہولیات، خدمات اور تحفظ کے اقدامات سے بھی آگاہ کریں۔ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔ مساجد نہ صرف عبادت گاہیں ہیں بلکہ معاشرتی اصلاح، تعمیر و ترقی میں بھی ان کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔آئی جی پنجاب نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس افسران براہِ راست شہریوں سے رابطہ رکھیں تاکہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں، اور شہریوں کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

متعلقہ عنوان :