لوگوں کو جلد انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ

جمعہ 11 جولائی 2025 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کے ہمراہ تحصیل ڈسکہ کے مختلف تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل کے ازالہ کیلئے احکامات جاری کئے ۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے تھانہ ستراہ،تھانہ صدر ڈسکہ اور تھانہ سٹی ڈسکہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آر پی او نے کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل دریافت کئے اور متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری انصاف کے احکامات جاری کئے ،کھلی کچہری میں موجود لوگوں نے ڈی پی اوکو تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کیا۔ آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ لوگوں کو جلد انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور لوگوں کے مسائل حل کرکے مجھے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا،جرائم پیشہ عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور علاقہ سے جرائم کا خاتمہ کیا جائے گا۔ بعدازاں آر پی او گوجرانوالہ نے تھانہ موترہ کا دورہ کیا اور ایس ایچ او سمیت تمام عملہ کی حاضری و کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریکارڈ روم بھی دیکھا اور حوالات میں موجود قیدیوں سے ملاقات کی اور قیدیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :