ق*کوئٹہ حملہ ملک کے امن و اتحاد پر ایک اور حملہ ہی: سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم

ک*مسافر بسوں سے اتار کر 9 افراد کا قتل دلخراش سانحہ ہے، امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث

جمعہ 11 جولائی 2025 21:10

6لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک دہشت گرد حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے ملک کے امن، اتحاد اور استحکام پر حملہ قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔ حافظ عبدالکریم نے کہا کہ بلوچستان میں مسافربسوں کو روک کر 9 مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ان بے گناہ جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش ہے اور پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ حافظ عبدالکریم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور بلوچستان میں سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔ ایسے واقعات دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ پوری قوم اور جمعیت اہلحدیث ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔