16سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ؛ زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا

پولیس نی2 بھائیوں سمیت تین مشتبہ محلے داروں کو حراست میں لے لیا

جمعہ 11 جولائی 2025 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں 16سالہ نوجوان لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملنے کے معاملے میں لڑکی کیساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد محمد احمد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ابتدائی طور پر نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے شواہد ملے ہیں، تاہم حتمی تصدیق کیلئے تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔

مقتولہ کے والد نے اپنے محلے داروں پر شک کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار شدگان تینوں محلے دار ہیں، ان میں دو بھائی بھی شامل ہیں جن کے گھر سے مقتولہ بچی کی ایک چپل برآمد ہوئی ہے، جبکہ تیسرا ملزم بھی بچی کا محلے دار ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انکشاف ہونا باقی ہے۔

یہ واقعہ علاقے میں خوف و ہراس کا باعث بنا ہوا ہے اور مقامی رہائشیوں نے سخت سیکیورٹی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پولیس کے اعلی افسران نے یقین دلایا ہے کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کی مکمل تفصیلات جلد ہی عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :