روسی کار ساز کمپنی آورس کی گاڑیوں کی ملک میں اسمبلنگ کا خیرمقدم کریں گے ، سعودی عرب

ہفتہ 12 جولائی 2025 10:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ ملک میں روسی کار ساز کمپنی آورس کی گاڑیوں کی ا سمبلنگ کا خیر مقدم کرے گا۔روسی خبررساں ادارے تاس نے سعودی عرب کے وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف کے حوالے سے بتایا کہ سعودیہ آورس کاروں کی ملک میں اسمبلنگ کا خیرمقدم کرے گا ، ہم ہر اُس پیداوار کا خیرمقدم کریں گے جو یہاں آنا چاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم 3لاکھ سے زائد گاڑیاں تیار کریں گے جو کہ مارکیٹ کا تقریباً 40 فیصد بنتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لیے آٹوموٹیو انڈسٹری کی ترقی نہایت اہمی کی حامل اور یہ ہماری صنعتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم دنیا کے سب سے بڑے درآمدی ملک سے( جہاں مقامی پیداوار موجود نہیں تھی) اب ایک ایسے ملک میں تبدیل ہو چکے ہیں جہاں چار فیکٹریاں زیرِ تعمیر ہیں۔