Live Updates

رضوان شہید پولیس چوکی ن کی کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:02

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) ہری پور کی رضوان شہید پولیس چوکی نے انڈسٹری روڈ ایم ٹی این فیکٹری کے باہر سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اﷲ محمد نواز کی زیر نگرانی انچارج چوکی رضوان شہید سب انسپکٹر عمران خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے انڈسٹری روڈ ایم ٹی این فیکٹری کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم محمد سیف کو گرفتار کر کے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات