بریک فیل ہونے سے مال بردارکنٹینرالٹ گیا،ڈرائیورشدید زخمی

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) موٹروے پرشام کوٹ انٹرچینج کے قریب بریک فیل ہونے سے مال بردارکنٹینر الٹ گیا،جس کے باعث ڈرائیورشدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق ہفتہ کو شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب کپڑے رنگنے والے کیمیکل سے لدے کنٹینر کے الٹنے کی اطلاع موصول ہوئی۔جس پر ریسکیو ٹیم نے فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی کے بعد زخمی ڈرائیور کو نکال کرابتدائی طبی امداد فراہم کر کے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔زخمی ڈرائیور کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی ہےجس کی عمر43 سال ہے۔