موٹرسائیکل چوری اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 16:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث 3مبینہ ملزمان کوگرفتار کرکے 2موٹرسائیکلیں، 2 پستول بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں آفتاب،اشفاق اور زمیر شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :