روس کے تحفظ کی پالیسی کی غیر مشروط حمایت کریں گے، شمالی کوریا

ہماری حکومت نئی بین الریاستی بات چیت کے تمام نکات کو خلوصِ نیت سے نافذ کرنے کے لیے تیار ہے،وزیرخارجہ

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:56

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کی پالیسی کی غیر مشروط حمایت کرے گا۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات شمالی کوریا کی وزیر خارجہ چوئے سون ہوئی نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کی پالیسی کی غیر مشروط حمایت کرے گا، شمالی کوریا کی حکومت کا سٹریٹجک فیصلہ اور عزم یہ ہے کہ وہ روس کی ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، بین الاقوامی انصاف اور سامراجی طاقتوں کی سازشوں کے خلاف روس کی پالیسی کی غیر مشروط اور مسلسل حمایت کرے گا، ہماری حکومت نئی بین الریاستی بات چیت کے تمام نکات کو خلوصِ نیت سے نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورین فوج کے یونٹس کی کرسک ریجن کی آزادی کے آپریشن میں شرکت ہمارے تعاون کی بلند ترین سطح کا مظاہرہ ہے، یہ اہم تاریخی واقعہ بن چکا ہے جس نے کورین روسی تعاون کی نئی راہ کھول دی۔

متعلقہ عنوان :