عالمی یوم آبادی کے موقع پر ضلع جہلم میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام سیمینار

ہفتہ 12 جولائی 2025 18:56

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) عالمی یوم آبادی کے موقع پر ضلع جہلم میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے کی جبکہ دیگر مہمانان میں ڈاکٹر نثار، ڈاکٹر جواد اور دیگر محکموں کے افسران، ماہرین، سماجی کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر حسن خالد نے اپنے محکمہ کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد چھ کروڑ سے زائد ہے اور دو تہائی آبادی 24 سال سے کم عمر ہے اور آبادی کا سب سے اہم حصہ نوجوان اور کم عمر کے بچے ہیں جنہیں حکومتی ترجیحات کے مطابق ایک عمدہ معاشرتی ماحول کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا برملا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا صحت مندانہ کردار ادا کر سکیں۔\378