قطرمیں امریکی اڈوں پرحملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای

ہفتہ 12 جولائی 2025 19:46

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا غلطیوں کا ازالہ کرے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔

فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ وقار اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے آمادہ ہیں لیکن اس کے لیے سب سے پہلے امریکا کو اپنا رویہ تبدیل کر کے مذاکرات کے دوران ایران پر مزید حملے نہ کرنے کی ضمانت دینا ہو گی۔