تھانہ سٹی چکوال پولیس کی کارروائی بھاری مقدار میں منشیات برآمد،منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:57

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء) تھانہ سٹی چکوال پولیس کی ایک کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی، منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ۔ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال ڈاکٹر سارہ علی ہاشمی کی سربراہی میں ضمیر حسین سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال اور انکی ٹیم عدنان عباس ASI نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد ایاز ولد حیات کریم ساکن قاسم خیل ضلع اورکزئی کو دوران چیکنگ و پڑتال گاڑی مہران کار کو مشکوک سمجھ کر روکا تو کار کے خفیہ خانوں سے 11 کلو گرام چرس کے 10 پیکٹ برآمد ہوئے۔

ملزم منشیات فروش ہے جو منشیات سمگلنگ کرتا ہے کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا اور کار بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔