ڈی پی او صوابی ضیا الدین احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،یاد گار شہدا پر حاضری ،پولیس لائنز ،صوابی پولیس سٹیشن کا دورہ

بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا جائزہ لیا،سائلین سے ملاقات، مسائل دریافت کئے ، محرران تھانہ کو ریکارڈ کی تکمیل کے احکامات

ہفتہ 12 جولائی 2025 22:00

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)ڈی پی او صوابی ضیا الدین احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،یاد گار شہدا پر حاضری کے بعد پولیس لائنز اور صوابی پولیس سٹیشن کا دورہ کیا، تھانہ کے مختلف حصوں میں گئے، اور بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیاتھانہ میں سائلین سے ملے اور ان سے مسائل دریافت کی ،اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

بعد ازاں ڈی پی او صوابی نے کوت میں اسلحہ اور بیرکس کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ دفتر میں تعینات افسران، برانچ انچارجز اور عملے سے ملاقات کی اور ان سے کارکردگی سے متعلق معلومات حاصل کیں، حوالات، فرنٹ ڈیسک، محرر دفتر و دیگر ریکارڈ چیک کیا۔

(جاری ہے)

محرران تھانہ کو ریکارڈ کی تکمیل، ضابطہ اخلاق و دیگر کے متعلق احکامات جاری کیے،دورے کے موقع پر تھانہ کی عمارت کے مختلف حصوں میں سیکورٹی کا معائنہ کیا، نفری کو چیک کیا جبکہ تھانہ کے مختلف حصوں میں گئے، اور بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی پی او صوابی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملے،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کی علامت ہے ۔ انصاف کی بروقت فراہمی اور جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔